سابق مرکزی وزیر خزانہ اور کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے نوٹ بندي کو
اس سال کا سب سے بڑا گھوٹالہ بتایا اور اس کی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے
کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ غریبوں پر براہ راست حملہ ہے۔مسٹر پی چدمبرم نے آج یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ مودی حکومت نے کالے دھن
پر قدغن کے لئے نوٹ بندي کا
فیصلہ کیا ہےلیکن معاشی چلن میں موجود 500 اور
1000 روپے کے مکمل نوٹ 15 لاکھ 44 ہزار کروڑ بینکنگ نظام میں جمع ہو جائیں
گے، تو اس پورےنوٹوں کے اعلان کا کیا ہوگا؟۔
خیال رہے کہ وزیر اعظم نے 8 نومبر کو پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے نوٹ کو
بند کرنے کا اعلان کیا تھا اور 11 نومبر سے انہیں بدلوانے کا کام شروع ہوا
تھا۔